اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو 28 جون کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے دفعہ 144کے مقدمے میں بانی پی ٹی آئی کو پیش کرنے کیلئے روبکار جاری کردیا، کیس میں غیر حاضری پر پی ٹی آئی رہنماؤں مراد سعید، حماد اظہر، فرخ حبیب، حسان نیازی و دیگر کے وارنٹ جاری کردیے گئے۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کیس کی مزید سماعت 28 جون تک ملتوی کردی۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ رمنا میں دہشت گردی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔











