جمعرات,  18  ستمبر 2025ء
چین کا یوکرین امن کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

بیجنگ(روشن پاکستان نیوز)چین نے یوکرین امن کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق آئندہ ماہ سوئٹزرلینڈ میں یوکرین امن کانفرنس ہونی ہے۔

اس حوالے سے روس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یوکرین امن کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کے چینی فیصلے کی حمایت کرتے ہیں۔

کریملن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چین کا فیصلہ بتاتا ہے کہ بیجنگ سمجھتا ہے روس کے بغیر ایسی کانفرنس فضول ہوگی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سوئٹزرلینڈ میں ہونے والی یوکرین امن کانفرنس میں روس کو نہیں بلایا گیا۔

مزید خبریں