اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)اسلام آباد کی مارگلہ پہاڑیوں میں ایک بار پھر شدید آگ لگ گئی ہے۔
مارگلہ کی پہاڑیوں میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے پاک بحریہ کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
پاک بحریہ کے فائر فائٹرز، 4 فائر ٹینڈرز اور 2 واٹر باؤزرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی مارگلہ کی پہاڑیوں پر 15 مقامات پر آگ لگی تھی۔
وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی جانب سے 15 مقامات پر آگ لگنے کا نوٹس لیا گیا تھا۔
بعد ازاں چیئرمین کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) محمد علی رندھاوا نے مارگلہ ہلز پر جنگل میں لگنے والی آگ کا آڈٹ کروانے کی ہدایت کی تھی۔
سی ڈی اے نے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کیپیٹل ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر عبدالرحمٰن کو ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ جنگل کی آگ روکنے اور اس کو بھجانے کے لیے خامیوں کی نشاندہی کی جائے۔











