هفته,  23 نومبر 2024ء
قتل،اقدام قتل اور ضرر  کے مقدمہ میں 03 مجرمان کو سزائیں
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ،معزز عدالت نے قتل،اقدام قتل اور ضرر  کے مقدمہ میں 03 مجرمان کو سزائیں سنا دیں،مجرمان کو مجموعی طور پر عمر قید، 41سال قید،43لاکھ 18 ہزار 524 روپے دیت،02لاکھ روپے جرمانہ، 02 لاکھ روپے ہرجانہ،01 لاکھ روپے دامان کی سزائیں سنائیں گئیں۔
تفصیلات کے مطابق معزز عدالت کے جج نے مجرم ذینان کو قتل کے جرم میں عمر قیداور 02لاکھ روپے ہرجانہ،اقدام قتل کے جرم میں 07سال قید اور 50ہزار روپے جرمانہ،ضرر کے جرم میں 05سال قید اور 50ہزارروپے جرمانہ،مجرم سجاد کو اقدام قتل کے جرم میں 07سال قید اور 50ہزار روپے جرمانہ،ضرر کے جرم میں 10سال قید،43لاکھ 18ہزار 524روپے دیت اور 50ہزار روپے دامان،مجرم عمربن طارق کو اقدام قتل کے جرم میں 07سال قید اور 50ہزار روپے جرمانہ،ضرر کے جرم میں 05سال قید اور 50ہزار روپے دامان کی سزائیں سنائیںگئیں،مجرمان نے لڑائی جھگڑا کے دوران فائرنگ کر کے سیاں بی بی کو قتل جبکہ نجم الحسنین اور ساجدہ بیگم کو زخمی کر دیا تھا،واقعہ کا مقدمہ محمد اخلاص کی مدعیت میں سال 2022 تھانہ کلر سیداں میں درج کیا گیا تھا۔
کلرسیداں پولیس نے مجرمان کو گرفتار کرکے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا،مقدمہ کی موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرمان کو قرار واقعی سزائیں سنائیں،مجرمان کو قرار واقعی سزائیں دلوانے پرسی پی اوسید خالدہمدانی نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر، انوسٹی گیشن اور لیگل ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ سنگین مقدمات میں ملوث مجرمان کو سزائیں ملنا قانون اور انصاف کی فتح ہے۔

مزید خبریں