حیدرآباد،دکان میں گیس سلنڈر دھماکا، 40 افراد جھلس کر زخمی

حیدرآباد(روشن پاکستان نیوز)حیدرآباد میں دکان میں گیس سلنڈر دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے  میں 40 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کا کہنا ہے کہ آگ نے دکان کے اوپر والے گھر کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں خواتین بچے بھی شامل ہیں۔

فائر بریگیڈ کی چار گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، دکان میں سلنڈر میں گیس بھرنے کے دوران دھماکا ہوا، دھماکے کے بعد علاقہ مکین جمع ہوئے تو ایک اور دھماکا ہوا، متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں کراچی منتقل کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں