راولپنڈی (کرائم رپورٹر)تھانہ سٹی پولیس کی کاروائی، رابری،موٹرسائیکل چوری اوردیگر چوری کی وارداتوں میں ملوث 02ملزمان گرفتار،ملزمان سے چھینا گیا قیمتی موبائل فون اورموٹرسائیکل، چوری شدہ 04موٹرسائیکل، موبائل اورمسروقہ رقم 47ہزار روپے برآمد،ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد ہوا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے رابری،موٹرسائیکل چوری اوردیگر چوری کی وارداتوں میں ملوث 02ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں نعمان اوردوست محمد شامل ہیں، ملزمان سے چھینا گیا قیمتی موبائل فون اورموٹرسائیکل، چوری شدہ 04موٹرسائیکل، موبائل اورمسروقہ رقم 47ہزار روپے برآمد،ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد ہوا، متعدد وارداتوں کے انکشاف پر ملزمان کو شناخت پریڈ پر جیل منتقل کیاجارہا ہے۔
شناخت پریڈ کے بعد مزید برآمدگی کا تحرک کیا جائے گا،ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھاکہ شہریوں کی جان ومال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔











