هفته,  23 نومبر 2024ء
حکومت کا گندم کی خریداری میں کرپشن کےخاتمےکےلیےکسانوں کوبراہ راست سبسڈی دینے کا اعلان

لاہور(روشن پاکستان نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گندم کی خریداری میں کرپشن کے خاتمے کے لیے کسانوں کو براہ راست سبسڈی دینے کا اعلان کردیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اراکین اسمبلی نے ملاقات کی، گفتگو کے دوران وزیراعلیٰ نے کہا کہ گندم کی خریداری میں گھپلے ہوتے تھے، اب کسانوں کو براہ راست سبسڈی دی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ انہوں نے کسان کارڈ پروگرام میں رجسٹریشن کے لیے خصوصی ہیلپ لائن قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کسانوں کے لیے کسان کارڈ کا بہت بڑا منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے، قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے الگ نظام بنایا جا رہا ہے۔

دوسری جانب کھاد کی دستیابی سے متعلق اجلاس میں مریم نواز نے خبردار کیا کہ کھاد کی ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ روکنے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے۔

مزید خبریں