اتوار,  06 اکتوبر 2024ء
اداروں کے درمیان جامع قومی ڈائیلاگ کی ضرورت ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہےکہ اس وقت تمام اداروں کو قومی ڈائیلاگ کی ضرورت ہے،اگرمسائل کاحل چاہئے تو اس ڈائیلاگ کو جامع ہونا چاہئے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی امریکہ سے ایئرکنڈیشن اتارنے کاحکم صادرکرتے تھے،عدلیہ سے فیصلوں میں کوتاہی ہوجائے تو وہ تباہ کن ہوتی ہے،ہرادارہ اپنے بچاوکےلئے فصیلیں کھڑی کررہاہے،ہمارے فیصلے بعض اوقات سیاسی مفادات کے تابع ہوجاتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ میں سمجھتاہوں کہ بحیثیت حکومت ہم پردباو ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ بحیثیت وزیردفاع اگرعدالت مجھے بلاتی ہے تو ضرورجاوں گا۔انہوں نے کہاکہ 90 دن کے آرڈیننس کامیں خود شکارہوچکاہوں۔

مزید پڑھیں: جج صاحبان کی تاجپوشی نہیں ہوئی کہ وہ بادشاہوں کی طرح سائلوں سے سلوک کریں، خواجہ آصف

مزید خبریں