اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) سابق نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ تمباکو پر باقاعدگی سے ٹیکسز میں اضافہ اسے روکنے میں بہت معاون ثابت ہو سکتا ہے جس سے نہ صرف حکومت کو اضافی ریونیو حاصل ہوگا بلکہ صحت پر اٹھنے والے اخراجات میں بھی خاطر خواہ کمی ہو سکے گی۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مرتضیٰ سولنگی کا مزید کہنا تھا کہ تمباکو ٹیکسز پر چالیس فیصد اضافے سے حکومت کو نہ صرف 96 ارب روپے کا اضافی ریونیو حاصل ہو سکے گا بلکہ اس سے تمباکو نوشی سے منسلک صحت کے اخراجات پر بھی نمایاں اثر پڑے گا جو 615 بلین روپے سے کم ہو کر 418.2 بلین روپے رہ جائے گا، جس سے آمدنی اور صحت کے اخراجات کے درمیان فرق کو مؤثر طریقے سے 82 ارب روپے تک کم کیا جائے سکے گا۔
تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنے بچوں کے محفوظ اور بہتر مستقبل کیلئے ذاتی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر متحد ہونا پڑے گا۔











