لاہور (روشن پاکستان نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف کے احکامات کی روشنی میں چینی کی برآمد کا جائزہ لینے کے لیے شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس کل لاہور میں طلب کر لیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین اجلاس کی صدارت کریں گے جبکہ وزیرِ اعظم کے احکامات کی روشنی میں چینی کی برآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق شوگر ایڈوائزری بورڈ چینی کے ذخائر کی صورتِ حال کا جائزہ لے گا۔اجلاس میں وزیرِ تجارت جام کمال اور دیگر متعلقہ حکام شرکت کریں گے۔پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کو بھی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقامی ضروریات پوری ہونے کی شرط پر چینی ایکسپورٹ پر غور کیا جائے گا اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ برآمد کی وجہ سے چینی کی قیمت میں اضافہ نہ ہو۔
اجلاس میں شوگر ملز مالکان ملک سے چینی برآمد کا معاملہ اٹھائیں گے، وزیرِ اعظم نے حال ہی میں چینی کی برآمد کا جائزہ لینے کے احکامات جاری کیے تھے۔