بجٹ 25-2024ء کیلئے سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس 31 مئی کو طلب

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)بجٹ 25-2024ء کے لیے سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس 31 مئی کو طلب کر لیا گیا۔

اجلاس میں وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک کے حکام شرکت کریں گے۔

اس کے علاوہ صوبائی حکومتوں سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق کوآرڈینیشن کمیٹی میں آئندہ مالی سال کے لیے معاشی شرح نمو کا ہدف مقرر کرنے کی تجویز دی جائے گی۔

اجلاس میں صنعتی شعبے کی پیداوار، سروسز شعبے، زرعی شعبے کا ہدف مقرر کرنے کی تجویز دی جائے گی۔

پلاننگ کمیشن کے ذرائع مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ کے لیے وفاقی ترقیاتی پروگرام کا جائزہ لیا جائے گا۔

مزید خبریں