جمعرات,  13 نومبر 2025ء
واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین الیکشن،جہلم سے پھول گروپ نے میدان مارلیا

دینہ(بیورو رپورٹ) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے آئیسکو سب ڈویژن نمبر ایک دینہ ضلع جہلم کے انتخابات میں پھول گروپ نے کلین سوئپ کر لیا، ملک محمدمطلوب اعوان، ملک محمد فریدوائس چیئرمین،ظفر حسین جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہو گئے جبکہ سیکرٹری کی نشست پر پھول گروپ کے مدثر الغفور اور چاند گروپ کے ضمیر انجم نے اٹھارہ اٹھارہ ووٹ حاصل کئے اورانکے درمیان ٹائی پڑ گئی جس پر الیکشن کمیٹی نے سیکرٹری کی نشست کیلئے دربارہ انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے،تفصیلات کے مطابق آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے آئیسکو سب ڈویژن نمبر ایک دینہ ضلع جہلم کے انتخابات میں پھول گروپ کے امیدواروں نے میدان مار لیا ہے، پھول گروپ کے امیدوار ملک محمدمطلوب اعوان21 ووٹ حاصل کرکے چیئرمین منتخب ہوئے جبکہ انکے مدمقابل چاند گروپ کے امیدوارمرزا ناصر اقبال صرف 16 ووٹ حاصل کر سکے،پھول گروپ کے امیدوار ملک محمد فرید19 ووٹوں کےساتھ وائس چیئرمین منتخب ہوئے جبکہ انکے حریف چاند گروپ کے امیدوار دلاور خان نے سخت مقابلہ کرتے ہوئے 18 ووٹ حاصل کئے،پھول گروپ کے امیدوار ظفر حسین19 ووٹوں کیساتھ جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہوئے جبکہ انکے مدمقابل چاند گورپ کے امیدوار محسن شریف نے 17 ووٹ حاصل کئے، سیکرٹری کی نشست پرپھول گورپ کے مدثر الغفور اور چاند گروپ کے ضمیر انجم کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا اور دونوں امیدواروں نے اٹھارہ اٹھارہ ووٹ حاصل کئے جس پر الیکشن کمیٹی نے سیکرٹری کی نشست پر دوبارہ انتخابات کروانے کا اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھیں: مسلم لیگ ن کی صدارت کے لیے الیکشن آج ہوگا

مزید خبریں