بدھ,  27 نومبر 2024ء
سیمنٹ کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ،دیکھیں موجودہ قیمتیں

 

اسلام آباد (روشن پاکستا ن نیوز)گزشتہ ہفتے کے دوران ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔

ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 23 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط پرچون قیمت 1254 روپے ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 2.96 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ ہفتے ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط خوردہ قیمت 1217 روپے ریکارڈ کی گئی۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں 1222، راولپنڈی میں 1228، گوجرانوالہ میں 1290، سیالکوٹ میں 1270، لاہور میں 1273، فیصل آباد میں 1220، سرگودھا میں 1265، ملتان میں 1220، پشاور میں 1265، ملتان میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط پرچون قیمت 1220 روپے رہی۔ اور بنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط خوردہ قیمت 1230 روپے ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ ہفتے کے دوران سیمنٹ کی فی بوری اوسط پرچون قیمت کراچی میں 1166، حیدرآباد میں 1180، سکھر میں 1300، لاڑکانہ میں 1173، کوئٹہ میں 1195 اور خضدار میں 1177 ریکارڈ کی گئی۔

مزید خبریں