پشاور(روشن پاکستان نیوز) خیبرپختونخواکابینہ میں ردوبدل کاامکان ہے۔
نجی ٹی وی کےمطابق کارکردگی نا دکھانے والے وزراء سے قلمدان واپس لیے جانے کا امکان ہے، پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ سےکچھ وزراء کی شکایات کی ،اراکین اسمبلی نے وزراء کی جانب سے ملاقات کے لیے ٹائم نہ دینے کا شکوہ بھی کیا ،وزراء کی جانب سے وقت نہ دئیےجانے کے باعث حلقہ کے مسائل حل نہیں ہورہے،اراکین نےوزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورکوشکایتوں کےانبارلگادئیے۔
رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی ارکان اسمبلی کو تمام مسائل حل کرانے کی یقین دہانی،بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں وزراء کی کارکردگی پیش کی جائے گی،مشاورت کے بعد کابینہ ممبران سے متعلق فیصلہ کیا جائیگا،کابینہ کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ کے پی کی وفاقی وزیر داخلہ سے ملاقات، معاملات ملکر حل کرنے پر اتفاق











