اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)اسلام آباد میں مارگلہ کے گاؤں سید پور میں آگ بھڑک اٹھی جسے بجھانے کا کام جاری ہے۔
سی ڈی اے کے 75 سے زائد فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں، مزید ٹیمیں بھی موقع پر روانہ کر دی گئی ہیں، تیز ہوا کے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے آگ بجھانے کے لیے ہیلی کاپٹر بھیجنے کی درخواست کی ہے۔











