بدھ,  15 جنوری 2025ء
رفح حملہ،سحر کامران نے انسانی حقوق کے عالمی چیمپئینزکوآئینہ دکھا دیا
اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما ورکن قومی اسمبلی سحرکامران نے اسرائیل کے رفح میں بے گھر افراد کے کیمپ پر خوفناک حملے میں 75 فلسطینیوں کے بری طرح جھلسنے کے واقعے پرشدیدغم وغصے کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کا ضمیر بے حس نظر آتا ہے اور انسانی حقوق کے محافظوں کے بہرے پن، گونگے پن اور اندھے پن کا مشاہدہ کرنا مایوس کن اور انتہائی تکلیف دہ ہے۔

پیر کو اپنے ایک بیان میں پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما ورکن قومی اسمبلی سحرکامران نے کہاکہ دنیا کا ضمیر بے حس نظر آتا ہے اور انسانی حقوق کے محافظوں کے بہرے پن، گونگے پن اور اندھے پن کا مشاہدہ کرنا مایوس کن اور انتہائی تکلیف دہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ رفح حملے کے بعد انسانی حقوق کے دوہرے معیارات پر غوروفکرکی ضرورت ہے۔ یادرہے کہ آج

اسرائیل کے رفح میں بے گھر افراد کے کیمپ پر خوفناک حملے میں 75 فلسطینی بری طرح جھلس گئے جن میں سے کم از کم 35 زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے جب کہ متعدد زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں