اتوار,  20 اپریل 2025ء
انسانیت کے لئے مسلم ہینڈزکی کاوشیں لائق تحسین ہیں،راجہ سکند خان

لندن(صبیح زونیر)کشمیری بین الاقوامی تنظیم کے چیئرمین راجہ سکندر خان ڈائیسپورا کی نمائندگی کرنے والے اور معروف تھنک تھینک گلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل لندن میں رائل نواب میں وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کے اعزاز میں عشائیہ میں مہمان تھے اور مسلم ہینڈز کی تقریب کا مشاہدہ کیا۔ چیئرمین مسلم ہینڈز پیر سید لخت حسنین اور وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کی موجودگی میں باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے۔

تقریب کی میزبانی اوپن کیتھن لندن کے سی ای او احسان شاہد نے کی جس میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے چند سیکڑوں مہمان شامل تھے جن میں برینٹ کے نئے میئر طارق ڈار، میئر آف ووکنگ راجہ محمد الیاس کے ساتھ ساتھ کئی سابق میئرز، کونسلرز,کمیونٹی لیڈرز، سیاسی پارٹی کے رہنما، تاجر، وکلاء وغیرہ بھی شامل تھے۔

 

 

چیئرمین جی پی کے ایس سی راجہ سکندر نے کہا کہ وہ بہت متاثر ہوئے ہیں اور انسانیت کے لیے مسلم ہینڈز کے کام کی تعریف کرتے ہیں جو پوری دنیا میں کیا جاتا ہے۔

مسلم ہینڈز ان سب سے بڑی تنظیموں میں سے ایک ہے جس کا نعرہ ہے “ضرورت مندوں کے لیے متحد” اور اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ پوری دنیا میں ضرورت مند لوگوں کی ضروری ضروریات پوری کر رہی ہے اور وہ اپنی امداد کے ساتھ تیزی سے پھیل رہی ہے لاکھوں ضرورت مندوں کو خوراک کی ضرورت، طبی دیکھ بھال، پناہ گاہیں، تعلیم کے ساتھ ساتھ مسلم ہینڈز کے ذریعے دنیا کے غریب اور نادار لوگوں کے لیے چلائے جانے والے بہت سے دوسرے منصوبے بھی شامل ہیں۔

 

 

راجہ سکندر خان نوجوان متحرک اور پرجوش وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی راجہ سکندر خان کے ساتھ گفتگو سے بھی متاثر ہوئے۔

رانا سکندر حیات نے بتایا کہ میں نے پہلی بار قصور سے رکن صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑا اور بھاری اکثریت سے منتخب ہو کر وزیر تعلیم پنجاب کے عہدے پر تعینات ہوئے اور مختصر عرصے میں وزیر تعلیم بن کر بہت سی کامیابیاں سمیٹیں۔

 

 

راجہ سکندر خان نے کہا کہ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات پنجاب میں تعلیم کو ترقی یافتہ اور مثبت ماحول میں لانے کے لیے بہت سے عظیم خیالات کے حامل ایک عظیم بصیرت والے نوجوان لگتے ہیں اور ان کی مستقبل کی کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

 

مزید خبریں