اتوار,  22 دسمبر 2024ء
بھارتی آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کردی گئی

نیو دہلی (روشن پاکستان نیوز) بھارتی حکومت نے آرمی چیف جنرل منوج پانڈے کی مدت ملازمت میں ایک ماہ کی توسیع کردی۔

بھارتی خبر رساں ادارے ہندوستان ٹائمز کے مطابق وزارت دفاع کی جانب سے آرمی چیف جنرل منوج پانڈے کی مدت ملازمت میں ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔

تقریوں سے متعلق کابینہ کمیٹی نے 26 مئی کو جنرل منوج سی پانڈے کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری دی۔

وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آرمی رولز 1954 کے مطابق آرمی چیف کی ریٹائرمنٹ کی عمر 30 جون کو مکمل ہوگی۔
جنرل پانڈے نے اپریل 2022 میں بھارتی فوج کی قیادت سنبھالی تھی جبکہ اس سے قبل وہ آرمی سٹاف کے نائب سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: جنوبی ایشیا شدید گرم موسم کی لپیٹ میں، بھارت میں ہیٹ ویو سے ہلاکتیں

6 مئی 1962 کو پیدا ہونے والے جنرل پانڈے دو سال سے زیادہ عرصے تک 29 ویں آرمی چیف رہے ہیں۔

بھارتی آئین کے مطابق سروس چیفس کی مدت تین سال ہوتی ہے یا وہ 62 سال کے ہونے تک خدمات انجام دیتے ہیں۔

نائب سربراہ کا چارج سنبھالنے سے پہلے پانڈے کولکتہ میں واقع ایسٹرن کمانڈ کی سربراہی کر رہے تھے۔

مزید خبریں