هفته,  23 نومبر 2024ء
اچار کے بچ جانیوالے تیل کوضائع کرنے سے پہلے اسکے یہ اہم اور حیرت انگیز فوائد ضرور جان لیں

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)پاکستان سمیت ایشیائی ممالک میں کھانے کا ذائقہ بڑھانے کے لیے اچار کا بڑے پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے۔

اچار صرف آم سے ہی نہیں بلکہ مختلف سبزیوں سے بھی بنائے جاتے ہیں اور لوگ مختلف اقسام کی سبزیوں سے اچار پسند کرتے ہیں۔

اچار ختم ہونے کے بعد اس کا تیل پیچھے رہ جاتا ہے جسے عام طور پر لوگ پھینک دیتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس اچار کے تیل کو کھانے میں استعمال کرکے فوائد حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

اینٹی آکسیڈنٹس

اچار کا تیل اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے کیونکہ تیل میں موجود یہ اینٹی آکسیڈنٹس سبزیوں سے آتے ہیں جو جسم کو نقصان پہنچانے والے خلیات سے بچاتے ہیں، یہ تیل جسم میں اینٹی آکسیڈنٹ کی سطح میں کمی کو ریورس کرتا ہے۔

سوزش کے خطرے کو کم کرتا ہے

اچار میں موجود لہسن اور ہلدی جیسے اجزا کی وجہ سے اس تیل میں سوزش کش خصوصیات بھی ہوتی ہیں جو جسم سے سوزش کو ختم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

نظام انہظام

کھانے میں اچار کے تیل کا استعمال نظام ہضم کو بھی صحت مند رکھتا ہے اور یہ مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے میں بھی کردار ادا کرتا ہے جبکہ یہ جسم میں غذائی اجزاء کو جذب کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔

بالوں کے لیے مفید ہے

اچار بناتے وقت میتھی کے بیج اور کلونجی بھی ڈالی جاتی ہے جو کہ اچار کے تیل میں ان کے خواص میں اضافہ کرتی ہے، اس لیے یہ خیال کیا جاتا ہے کہ اچار کے تیل کا استعمال بالوں کی نشوونما کو بھی فروغ دیتا ہے۔ .

سلاد میں استعمال کریں

زیادہ تر لوگ سلاد بناتے وقت زیتون کے تیل کا استعمال کرتے ہیں، اگر آپ اپنے سلاد میں تھوڑی مقدار میں اچار کا تیل شامل کریں تو آپ کا سلاد منفرد ذائقہ کا حامل ہوسکتا ہے۔

مزید خبریں