هفته,  23 نومبر 2024ء
انگلینڈ نے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دیدی

 

برمنگھم (روشن پاکستان نیوز)انگلینڈ نے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دے کر چار میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔

برمنگھم میں کھیلے گئے اس میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 184 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں گرین شرٹس 160 رنز پر آل آؤٹ ہو گئے۔

ہدف کے تعاقب میں قومی بلے بازوں کا آغاز اچھا نہ رہا، اوپنرز محمد رضوان صفر جب کہ صائم ایوب 2 رنز کے مہمان رہے۔ کپتان بابر اعظم اور فخر زمان نے تیسری وکٹ کے لیے 53 رنز کی شراکت قائم کی۔ بابر اعظم 67 کے مجموعی اسکور پر 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3 جبکہ عماد وسیم اور حارث رؤف نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، میزبان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 183 رنز بنائے۔

واضح رہے کہ سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا، ہیڈنگلے لیڈز کا یہ میچ بغیر گیند پھینکے منسوخ کردیا گیا تھا۔

مزید خبریں