لاہور (روشن پاکستا ن نیوز) پنجاب کے وزیر صنعت و تجارت نے مقامی سطح پر سولر پینلز کی تیاری کے لیے سنجیدگی کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر صنعت و تجارت شافع حسین سے چینی سولر کمپنی کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں سولر پینلز کی فیکٹریاں لگانے پر بات چیت ہوئی۔
شافع حسین نے کہا کہ صوبائی حکومت مقامی سطح پر سولر پینلز تیار کرنا چاہتی ہے جبکہ چینی کمپنیاں سولر انرجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کریں گی اور ہم انہیں سہولیات فراہم کریں گے۔
وزیر صنعت و تجارت نے کہا کہ چینی کمپنیوں نے سرمایہ کاری پر آمادگی ظاہر کر دی ہے اور اب پنجاب میں شمسی توانائی میں سرمایہ کاری کا بہترین وقت ہے۔