آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی قیمت آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، نیو یارک اسٹیڈیم کے ڈائمنڈ کلب کے ٹکٹ کی قیمت 20 ہزار ڈالرز یعنی 56 لاکھ پاکستانی روپے تک پہنچ چکی ہیں۔
عام اسٹینڈ کے ٹکٹ کی قیمت 2750 ڈالرز یعی پاکستانی روپے میں تقریباً پونے 8 لاکھ روپے تک پہنچ گئی ہے۔
سابق آئی پی ایل چیف للت مودی نے مہنگے ٹکٹس پر آئی سی سی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
ایک بیان میں للت مودی کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کی پاک بھارت میچ سے صرف پیسہ بنانے کی نیت ظاہر ہو رہی ہے۔ امریکا میں ورلڈ کپ کا مقصد فینز کو انگیج کرنا تھا یا پیسے بنانا، ایک عام آدمی کو بھی فی ٹکٹ 2750 ڈالر میں فروخت کیا گیا۔