اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) آئی ٹی برآمدات اور ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کا اگلے پانچ سال تک 25 بلین ڈالر ہدف حاصل کرنے کے لیے سابق وزیراعظم عمران خان کی سابق مشیر تانیہ اندروس کو ایک دفعہ پھر کمیٹی کا سربراہ بنا دیا گیا .
اس سلسلے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے. نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق آئی ٹی کی برآمدات کا ہدف اگلے پانچ سال کے لیے 25 بلین ڈالر رکھا جائے اور اس سلسلے میں تمام سٹیک ہولڈرز کا اجلاس طلب کیا جائے اور سفارشات مرتب کی جائیں، آئی ٹی اور ٹیلی کام کی ترقی کے حوالے سے بھی کمیٹیوں کو سفارشات کی گئی ہیں جس میں موبائل فون کمپنیوں کے نمائندوں اور موبائل فون بنانے والی کمپنیوں کے نمائندوں کو بھی شامل کیا گیا ہے .
نوٹیفکیشن میں پاکستان میں موبائل فون کمپنیوں کے لیے قائم کردہ کمیٹی کا سربرا سابق وزیراعظم عمران خان کی سابق مشیر تانیہ اندروس کو بنایا گیا ہے اس کے علاوہ کمیٹی میں موبائل فون کمپنیوں کے سربراؤں کو بھی شامل کر لیا گیا ہے ۔
مزید پڑھیں: عدت کیس؛ عمران خان، بشریٰ بی بی کی سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ
ذرائع نے روزنامہ اوصاف کواس حوالے سے موبائل فون کمپنیوں کے نمائندوں نے بتایا کہ تانیہ اندروس کو موبائل فون کمپنیوں کی قائم کردہ کمیٹی کا سربرا بنا دیا گیا ہے جس کا موبائل فون کمپنیوں کے معاملات سے کوئی تعلق نہ ہے.
انہوں نے مزید بتایا ہے کہ یہ صرف کسی کو خوش کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں.