پاک،انڈونیشیامضبوط تعلقات مستقبل کی کوششوں کے لئے ایک امید افزا سمت قائم کرتے ہیں،سحر کامران

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کی تقریب اسلام آباد میں انڈونیشن سفارت خانے میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں اہم عہدیداروں، کاروباری رہنماؤں اور سفارت کاروں نے شرکت کی، جس میں دونوں ممالک کی تجارتی شراکت داری کو بڑھانے کے عزم کو اجاگر کیا گیا۔

تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سے تعلق رکھنے والی رکن قومی اسمبلی سحر کامران سمیت متعدد اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں سحرکامران نے مضبوط اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کے لئے ممکنہ فوائد کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اس طرح کی اہم تقریب کے انعقاد پر انڈونیشن سفارت خانے کی کاوشوں کو سراہا جسے انہوں نے پاکستان اور انڈونیشیا کے دوطرفہ تعلقات میں ایک سنگ میل قرار دیا۔

سحرکامران نے کہا کہ “یہ تقریب انڈونیشیا کے ساتھ تجارتی تعلقات کو مستحکم کرنے کی ہماری جاری کوششوں میں ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ مل کر کام کرکے ہم بے پناہ معاشی مواقع پیدا کرسکتے ہیں اور باہمی ترقی اور خوشحالی کو فروغ دے سکتے ہیں۔

اس تقریب کے مثبت نتائج پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان مضبوط اور بڑھتے ہوئے تعلقات کا ثبوت ہیں جو مستقبل کی کوششوں کے لئے ایک امید افزا سمت قائم کرتے ہیں۔

مزید خبریں