اتوار,  06 اکتوبر 2024ء
شناخت چھپا کر کراچی میں26 سال سے مقیم بھارتی خفیہ ایجنسی’’را‘‘ کا ایجنٹ گرفتار

کراچی (روشن پاکستان نیوز)ہر قائد سے بھارتی ایجنسی را کے تربیت یافتہ 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا، تخریب کاروں سے دھماکا خیز مواد، دستی بم اور رائفلیں برآمد ہوئی ہیں۔

ایس ایس پی کورنگی حسن سردار کا کہنا ہے کہ پولیس اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی میں را کے مزید 2 دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے ہیں، ضلع کورنگی پولیس نے چند روز قبل را کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا۔

حساس اداروں اور پولیس نے تکنیکی مدد سے ملزم کو گرفتار کر لیا، بھارتی خفیہ ایجنسی کے ماسٹر مائنڈ شیخ ایوب عرف ایوب انصاری کو حراست میں لے لیا گیا، ایوب انصاری را سے تربیت یافتہ ہے، دہشت گرد ایوب انصاری کا ساتھی بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ملزم ایوب انصاری بھارتی شہری ہے، ملزم اپنی شناخت چھپا کر 1998 سے پاکستان میں مقیم تھا۔ ایس ایس پی کا مزید کہنا تھا کہ کراچی سے دہشت گردوں کا بڑا نیٹ ورک تباہ کر دیا گیا ہے، گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ ہوا ہے

بھارتی دہشت گرد نے سنسنی خیز انکشافات کر دیئے، ایوب انصاری بھارت کے شہر بمبئی میں پیدا ہوئے، دہشت گرد نے ابتدائی تعلیم بھارت کے علاقے کھنڈالہ میں حاصل کی۔

مزید خبریں