اتوار,  06 اکتوبر 2024ء
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے100,000 سے زائد گندے انڈے تلف کر دئیے

 

ساہیوال (روشن پاکستان نیوز)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صحت دشمن عناصر کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک لاکھ سے زائد گندے انڈے تلف کر دیئے۔

ساہیوال میں صحت دشمن عناصر کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری ہیں اور حکام نے چیچہ وطنی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 180,000 گندے انڈے تلف کر دیے ہیں۔

فوڈ اتھارٹی نے چک 110 بارہ ایل میں ایک گودام کا معائنہ کیا جہاں یہ غیر صحت بخش انڈے پائے گئے اور انہیں تلف کرنے کے بعد گودام مالکان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ایک مالک کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔

گودام کے معائنہ کے دوران ہیچری سے مسترد شدہ اور بدبودار انڈے ملے۔ ان گندے انڈوں سے بھاری مقدار میں بیکری کا سامان تیار کرکے بازار میں فروخت کیا جانا تھا۔

اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید نے کہا کہ صحت دشمن عناصر کو انسانی صحت سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید خبریں