هفته,  23 نومبر 2024ء
من پسند افراد کو ٹھیکے دینے کا الزام، لیسکو حکام کے خلاف تحقیقات شروع

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)ایف آئی اے نے لیسکو حکام کے خلاف مبینہ کرپشن کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ایف آئی اے نے لیسکو ہیڈ کوارٹر کو نوٹس بھجوا کر تفصیلات طلب کر لی ہیں جس کے مطابق چیف انجینئر طاہر میو، جنرل منیجر عامر یاسین کے خلاف انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔

نوٹس کے مطابق ڈپٹی منیجر عاصم ضمیر اور ابوبکر کے خلاف بھی انکوائری کی جا رہی ہے، لیسکو حکام نے 132 کے وی سرکٹ بریکرز کی فراہمی کا ٹھیکہ اپنی پسند کے افراد کو دیا۔

ایف آئی اے کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس میں لیسکو انتظامیہ سے متعلقہ ٹھیکوں کا تصدیق شدہ ریکارڈ فراہم کرنے کو کہا گیا ہے۔

مزید خبریں