هفته,  23 نومبر 2024ء
پی ٹی آئی نے اہم رہنما کو قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نامزد کر دیا

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز )پاکستان تحریک انصاف نے صاحبزادہ محبوب سلطان کو قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نامزد کر دیا۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے مشاورت کے بعد صاحبزادہ محبوب سلطان کو قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نامزد کرنے کا اعلان کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ رؤف حسن کو قتل کرنے کی کارروائی قابل مذمت ہے، ذمہ داروں سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ آپ پاکستان سے کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں؟

مزید خبریں