اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نےسے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو مسترد کردیا۔ اوگرا ترجمان نے واضح کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق تمام خبریں قیاس آرائیاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قیمتوں کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے اور اوگرا 31 مئی کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر کام کرے گا۔اس سے قبل اوگرا کے معتبر ذرائع نے ڈان نیوز کو بتایا تھا کہ یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے تک کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث پیٹرول 4 روپے فی لیٹر سستا ہوسکتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں بھی ساڑھے 3 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔