جمعه,  12  ستمبر 2025ء
گہرے سمندر کی خوفناک مخلوق ساحل پر آگئی

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز)یوں تو اس دنیا میں کئی قسم کی مخلوقات موجود ہیں، تاہم سمندری حیات کچھ ایسی بھی ہیں جن کے بارے میں انسان بالکل نہیں جانتا ہے۔

حال ہی میں ایک ایسی ہی مچھلی منظر عام پر آئی ہے، گہرے سمندر میں تہہ میں موجود یہ سیاہ رنگ کی مچھلی امریکی ریاست اوریگون کے ساحل سمندر پر آئی تھی۔

ڈیلی میل کے مطابق اوریگون ریاست پر واقع کینون بیچ پر سیاہ رنگ کی مڈنائٹ مچھلی مردہ حالت میں پائی گئی تھی، جس کی بناوٹ سب کو حیران کر رہی ہے۔

جبکہ سی سائیڈ ایکوائریم کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ اس مچھلی کا نام اینگلر فش ہے جسے پسیفیک فٹبال فش کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ جو کہ سمندر کی گہرائیوں میں 2 ہزار سے 3 ہزار فٹ گہرائی میں رہتی ہے۔

مزید خبریں