پاک چین سفارتی تعلقات کی 73 ویں سالگرہ کی تقریب،سحرکامران کی خصوصی شرکت

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)پاک چین سفارتی تعلقات کے قیام کی 73 ویں سالگرہ کے موقع پر سی جی ٹی این اردو  کی جانب سے پاک چائنہ فرینڈشپ سنٹر اسلام آباد  میں منعقدہ  تقریب میں پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما ورکن قومی اسمبلی سحر کامران نے خصوصی شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق چین اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کی 73 ویں سالگرہ کا جشن منانے کا شاندار تقریب کا اہتمام پاک چائنہ فرینڈشپ سینٹر میں کیا گیا۔

تقریب میں چینی سفیرجیانگ زیڈونگ نے شرکت کی،جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما ورکن قومی اسمبلی سحر کامران نے بھی تقریب میں خصوصی شرکت کی ۔

انہوں نے کہا کے امریکہ کی جانب سے تائیوان کے معاملات میں مداخلت ایک چین کے اصول اور تین چین -امریکہ مشترکہ اعلامیوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کے حال ہی میں پاکستان سمیت بہت سے ممالک کے  رہنماؤں اور بین الاقوامی تنظیموں کے ذمہ دار افراد نے  ایک چین کے اصول پر قائم رہنے کے لیے اپنی آواز بلند کی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ  ایک چین کے اصول کی پاسداری عوامی امنگوں کے مطابق ہے اور اس  پر عالمی برادری کا اتفاق ہے ۔ انہوں نے کہا کے ہنگامہ خیز بین الاقوامی حالات اور مسلسل زوال پذیر عالمی معیشت کے پس منظر میں ہم چینی جدیدیت کی نئی کامیابیوں کے ساتھ عالمی ترقی کے نئے مواقع فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

جیانگ زیڈونگ نے کہا کہ ہمارے قائدین کی رہنمائی میں چین اور پاکستان کی دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو طرفہ تعلقات چٹان کی طرح مضبوط ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 73 سال کے دوران  پاک-چین سدا بہار دوستی تیزی سے عملی تعاون میں تبدیل ہو گئی ہے جس نے مشترکہ مستقبل  کے اہداف کے تعین  کے لئے بہترین حوصلہ افزائی فراہم کی ہے۔

چینی سفیر نے کہا کہ چین دونوں ممالک کے رہنماؤں کی طرف سے طے پانے والے اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے، پاک-چین  اسٹریٹیجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو ایک نئی سطح پر فروغ دینے اور دونوں ممالک کو حقیقی معنوں میں فائدہ پہنچانے کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔  جیانگ زیڈونگ نے کہا کہ چین  پاکستان کے ساتھ اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو مزید فروغ دینے، گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو ، گلوبل سیکورٹی انیشی ایٹو  اور گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو پر عمل درآمد کرنے  کے لیے پر عزم ہے۔

جیانگ زیڈونگ نے تقریب کے انعقاد پر چائنا میڈیا گروپ کی ڈائریکٹر ڈو جیاننگ (تبسم)کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان رابطوں کو بڑھانے کے لیے ایسی مزید تقریبات کا انعقاد کیا جانا چاہیے۔

اس موقع پر انہوں نے کہاکہ چینی سفیر نے تقریب میں ہمارے دونوں ممالک کے درمیان گہرے تعلقات کو اجاگر کیا۔

انہوں نے دونوں ممالک کے باہمی  مفادات کی  حمایت کا اعادہ کیا اور اس یقین کا اظہار کیا کہ چین اور پاکستان کی دوستی ہمیشہ کے لیے پروان چڑھے گی اور ترقی کرے گی۔

پاک چین سفارتی تعلقات کے قیام کی 73ویں سالگرہ کے پرمسرت موقع پر شائقین کے لیے چینی گانے پر ڈانس پرفارمنس، پاکستانی علاقائی زبانوں پر پرفارمنس اور معروف گلوکارہ رضوانہ خان کی لائیو پرفارمنس جیسی تفریحی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ۔ سامعین نے خاص طور پر مشہور پاکستانی گلوکار ساحر علی بگا کی لائیو پرفارمنس کو بے حد سراہا ۔

مزید خبریں