هفته,  23 نومبر 2024ء
منشیات کے مقدمات میں مجرمان کو مجموعی طورپر30سال قیدکی سزائیں
راولپنڈی(کرائم رپورٹڑ)راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ، معزز عدالتوں نے منشیا ت کے مقدمات میں مجرمان کو سزا ئیں سنا دیں، مجرمان کو مجموعی طور پر30 سال قید اور 02لاکھ 80ہزارروپے جرمانے کی سزائیں سنائی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق معززعدالت  نے مجرمہ شیر بانو کو 09سال قید اور01لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی،مجرمہ کو گزشتہ سال 3300گرام چرس برآمد ہونے پر نصیر آباد پولیس نے گرفتار کیاتھا، معزز عدالت  نے مجرم شرافت خان کو 12سال قید اور01لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی،مجرم کو گزشتہ سال 1800گرام چرس برآمد ہونے پر گوجرخان پولیس نے گرفتارکیاتھا، معزز عدالت نے مجرم ندیم احمد کو 09سال قید اور80ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی، مجرم کو گزشتہ سال1300گرام چرس برآمد ہونے پر کلرسیداں پولیس نے گرفتار کیا تھا، راولپنڈی  پولیس نے مجرمان کو گرفتار کرکے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا۔
مقدمات کی موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالتوں نے مجرمان کو قرار واقعی سزائیں سنائیں،سی پی اوسیدخالد ہمدانی نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر، انوسٹی گیشن اور لیگل ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمہ کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

مزید خبریں