پیر,  15  ستمبر 2025ء
علی امین گنڈا پور کو سرکاری ٹی وی پر لائیونشریات کے دوران آف ائیرکردیاگیا

پشاور(روشن پاکستان نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور کو سرکاری ٹی وی پر براہ راست دکھانے کے دوران عمران خان کا نام لینے پر آف ائیر کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق میاں عمر جمیل نامی پی ٹی آئی کارکن نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر ایک ٹوئٹ میں بتایاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور کو سرکاری ٹی وی پر براہ راست دکھانے کے دوران عمران خان کا نام لینے پر آف ائیر کردیاگیا۔

انہوں نے پی ٹی وی کی مذکورہ ویڈیو بھی شیئر کی جب گنڈاپورخطاب کر رہے تھے کہ اس دوران ان کو آف ائیر کردیا گیا ۔

مزید خبریں