اتوار,  15 مارچ 2026ء
سحر کامران کی سعودی شاہ سلمان کی جلد صحتیابی کے لیےدعا
سحر کامران کا آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر اظہارِ افسوس، عوام سے پرامن احتجاج کی اپیل
اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کیس سینئررہنماورکن قومی اسمبلی سحرکامران نے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جلد صحت یابی کے لیے دعااورنیک خواہشات کا اظہارکیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں سحرکامران نے کہاکہ انہیں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت سے متعلق جان کر  تشویش ہوئی ہے۔

بیان میں کہاگیاکہ شاہ سلمان پاکستان کے مخلص دوست ہیں۔

سحرکامران نے کہاکہ اللہ تعالیٰ شاہ سلمان کو جلد سے جلد صحتیاب کرے اور لمبی زندگی عطافرمائے۔

یادرہے کہ سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت کے حوالے سے سعودی خبر رساں نے اتوار کو بتایا تھا کہ ’شاہ سلمان بن عبد العزیز کو پھیپھڑوں میں انفیکشن کی تشخیص کی گئی ہے۔‘

اس حوالے سے اتوار کو جدہ کے قصر السلام کے رائل کلینک میں ان کا طبی معائنہ ہوا۔

طبی ٹیم نے انفیکشن ختم ہونے تک اینٹی بائیوٹکس کے کورس پر مشتمل علاج تجویز کیا ہے۔

مزید خبریں