هفته,  23 نومبر 2024ء
اگیگا کے چیف کوآرڈینیٹر رحمان علی باجواکا یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے راجہ محمد مسکین کی مکمل حمایت کا اعلان

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پاکستان کے چیف کوآرڈینیٹر رحمان علی باجوا نے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے 22 مئی 2024 کو ہونےریفرنڈم میں راجہ محمد مسکین جنرل سیکرٹری آل پاکستان نیشنل ورکرز یونین یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن جو کہ آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پاکستان کے اہم اتحادی ہیں، کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔

رحمان علی باجوا نے گزشتہ روز 20 مئی الیکشن کے آخری جلسے میں اگیگا فیڈرل کے قائدین سمیت شرکت کی اور آل پاکستان ورکرز یونین یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن انتخابی نشان شاہین کا ہرسطح پر مکمل ساتھ نبھانے کا اعادہ کیا۔

رحمان علی باجوا نے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے ملازمین کو پیغام دیا کہ 22 مئی کو ہونے والے ریفرنڈم میں آل پاکستان ورکرز یونین یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کو بھاری تعداد میں قامیابی سے ہمکنارر کرتے ہوئے اگیگا کو مزید مستحکم بنائیں۔

اور 29 مئی اور 6 اور جون کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے اگیگا کے بجٹ کے حوالے دھرنے میں شرکت کی بھی دعوت دی۔

مزید خبریں