جھنگ(روشن پاکستان نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ وفاق اور پنجاب حکومتیں کسانوں کے ساتھ ہوئے ظلم کا ازالہ کریں۔
جھنگ میں میڈیا سے گفتگو میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ کاشت کار نقصان میں گیا تو آئندہ سال فصل کاشت نہیں کرے گا، گندم باہر سے منگوانا پڑے گی۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ پاکستان کے کاشت کار، کسان، محنت کش کو سپورٹ کیا، ہم نے ہر دوست میں فصل کی قیمت دینے کی کوشش کی ہے۔
پی پی رہنما نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں کسان اور مزدور خوشحال ہوتا ہے۔ پنجاب، وفاقی حکومت کو کہا ہے کسانوں کے ساتھ ہونے والے ظلم کا ازالہ کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ 2008 میں پیپلز پارٹی کی حکومت میں یہی صورتحال تھی، ہم نے فصلوں کی قیمت ادا کی۔