لندن(روشن پاکستان نیوز)نجی ٹی وی کے اینکر اقرارالحسن نے پاکستان کے بعد برطانیہ میں بھی حق خطیب کے خلاف آگاہی مہم کا بیڑ ہ اٹھا لیا۔
سوشل میڈیا پر جاری تفصیلات میں میں نجی ٹی وی کے اینکر اقرارالحسن نے بتایاکہ اب برطانیہ میں بھی حق خطیب کے خلاف آگہی مہم کا آغاز ہو رہا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ میں یکم جون کو میں برطانیہ آڑہاہوں جہاں برطانیہ کے مختلف شہروں کادورہ کرونگا اور حق خطیب کا جھوٹ بے نقاب کرونگا۔
انہوں نے کہاکہ فراڈیئے حق خطیب نے برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی سے لاکھوں پاؤنڈز بٹورے ہیں۔
اقرار نے کہاکہ میں اس لئے پاکستان میں ملتان، حیدر آباد، کراچی، گوجرانوالہ، لاہور اور فیصل آباد کے بعد کچھ دن برطانیہ کے مختلف شہروں میں پاکستانی کمیونٹی سے ملاقاتیں اور شُف شُف فراڈئیے کے خلاف شعور اجاگر کرنے کی تقاریب کے بعد واپس پاکستان کے مختلف شہروں میں جائونگا۔
ان کا کہنا تھاکہ ہم بچے بچے تک فراڈئیے شُف شُف کے خلاف پیغام پہنچا کر دَم لیں گے۔