اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)پاکستانیوں نے رواں مالی سال کے 10 ماہ کے دوران چائے کی درآمد پر 547.4 ملین ڈالر خرچ کیے۔
ادارہ شماریات پاکستان کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے 10 ماہ میں چائے کی درآمد میں 17 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
اس مالی سال کے 10 مہینوں میں 547.4 ملین ڈالر مالیت کے مقابلے میں گزشتہ مالی سال، 10 ماہ میں 467.6 ملین ڈالر کی چائے درآمد کی گئی۔
رواں مالی سال کے 10 ماہ میں 15 فیصد اضافے کے ساتھ 219066 ٹن چائے درآمد کی گئی جبکہ گزشتہ مالی سال کے 10 ماہ میں 190830 ٹن چائے درآمد کی گئی تھی۔
رپورٹس کے مطابق مارچ 2024 کے مقابلے اپریل 2024 میں چائے کی درآمد میں 10 فیصد کمی ہوئی۔
رپورٹس کے مطابق اپریل 2024 میں 52.2 ملین ڈالر مالیت کی چائے درآمد کی گئی جبکہ مارچ 2024 میں 58.5 ڈالر مالیت کی چائے درآمد کی گئی۔