هفته,  23 نومبر 2024ء
ایران جانے والے تین پاکستانی اغوا ء، 80 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کر دیا گیا

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)سیالکوٹ سے زیارت کے لیے ایران جانے والے تین پاکستانیوں کو اغوا کر لیا گیا۔

ایران میں سیالکوٹ سے 3 پاکستانیوں کو اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے جس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ ہر مغوی کی رہائی کے لیے 80 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ سے نکلتے ہی انہوں نے ایجنٹ سے رابطہ کیا جس نے ٹیکسی ڈرائیور سے بات کرنے کو کہا، ٹیکسی ڈرائیور انہیں مخصوص جگہ پر لے گیا اور وہاں سے انہیں اغوا کر لیا گیا۔

اغوا کاروں نے تینوں نوجوانوں پر تشدد کی ویڈیو ان کے اہل خانہ کو بھیج دی جن میں شیراز، تنویر اور لقمان شامل ہیں۔

تینوں مغوی نوجوان ایجنٹ کے ذریعے ویزہ حاصل کرنے کے بعد زیارت کے لیے ایران گئے تھے۔

مزید خبریں