ماحولیاتی چیلنجز اور شدید گرم موسمی اثرات کو شجرکاری سے ہی کم کیا جا سکتا یے۔ پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی راولپنڈی
راولپنڈی ( روشن پاکستان نیوز) ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) راولپنڈی احمد حسن رانجھا نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں جڑواں شہروں میں جاری شدید گرمی کی لہر کی باوجود پارکس کی سر سبز خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے کوشاں ہیں اور شہریوں کو شدید گرم موسم میں معیاری تفریح کی سہولیات یقینی بنائیں ہوئے ہیں۔
ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے احمد حسن رانجھا نے کہا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد ملک کے دیگر علاقوں کی طرح شدید گرمی کی لہر کے زیر اثر ہیں تاہم پی ایچ اے شدید گرم موسمی حالات کے باوجود راولپنڈی شہر کے پارکس اور گرین بیلٹس کی رونقیں برقرار رکھے ہوئے ہیں اور شہریوں کو شدید موسمی اثرات سے بچانے کے لیے تمام دستیاب وسائل کو شہریوں کی تفریح سہولیات کیلیے استعمال کیا جا رہا ہے ۔ پی ایچ اے کے ورکرز پارکس اور گرین بیلٹس کی شادابی برقرار رکھنے کے لیے کوشاں اور اور احسن انداز میں اپنی زمہ داریاں ادا کر رہے ہیں ۔ پارکس اور گرین بیلٹس کو روزانہ کی بنیاد کر پانی کی سپلائی یقینی بنائی جا رہی ہے اور خوبصورت پھولوں کے پودوں کو شدید موسمی اثرات اور شدید دھوپ کے اثرات سے بچانے کے لیے تمام اقدامات یقینی بنائیں جا رہے ہیں۔











