راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)راولپنڈی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کے موقع پر بشریٰ بی بی نے احتساب عدالت کے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔
بشریٰ بی بی نے سماعت کے آغاز میں احتساب عدالت کے جج پر عدم اعتماد کیا تاہم بانی پی ٹی آئی، وکلاء اور بشریٰ بی بی کی طویل مشاورت کے بعد عدم اعتماد واپس لے لیا گیا۔
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت میں آج کسی گواہ کا بیان ریکارڈ نہیں ہوا۔
بانی پی ٹی آئی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت 22 مئی تک ملتوی کردی گئی۔