راچڈیل(روشن پاکستان نیوز)کشمیری نژاد کونسلر شکیل احمد نے میئر راچڈیل کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ تقریب میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ پنجابی بھنگڑا کی پرفارمنس نے شرکا کو خوب محظوظ کیا۔
تفصیلات کے مطابق کشمیری نژاد کونسلر شکیل احمد نے میئر راج ڈیل کی کرسی سنبھالی۔
اس حوالے سے منعقد تقریب میں مختلف کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔
پنجابی بھگڑے کی پرفارمنس نے تقریب میں سما باندھ دیا اورشرکاداد دئیے بغیر نہ رہ سکے۔
اس موقع پرسبکددوش میئرکونسلر مائیک ہولی نے نئے میئر کے لیے نیک خواہش ات کا اظہار کیا۔
جبکہ شکیل احمد نے کہا کہ وہ سوشل جسٹس کے علمبردار ہیں۔
انہوں نے کہاکہ تمام کمیونٹی کی بہتری کے لیے کام کریں گے۔
شکیل احمد نے کہاکہ تمام کمیونٹی کے لیے کوشش کروں گا کہ ان کو ساتھ لے کر چلوں ۔
اس موقع پر کشمیری بہت خوش نظر آئے اور کہاکہ امید ہے شکیل احمد تمام کمیونٹی کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ خوش آئند بات ہیں کہ شکیل احمد ہمارا اپنا میئر ہے،ہمیں اس بات کی بے حد خوشی ہے کہ ایک کشمیری نے راچڈیل کی مقامی حکومت سنبھالی ہے ۔