جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
وفاقی حکومت کی سوشل میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کے لیے مشاورت شروع

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کے لیے مشاورت شروع کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق مجوزہ سوشل میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیکا) ترمیمی بل 2024 پارلیمنٹ میں پیش کیا جانا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کی قانونی اصلاحات کمیٹی کے مجوزہ ترمیمی بل پر اسٹیک ہولڈرز کو مشاورت کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی کی اتھارٹی کے قیام کے لیے میڈیا ہاؤسز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو بھی مشاورت کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے کابینہ اجلاس میں معاملے پر کابینہ کمیٹی تشکیل دی تھی جس کا کام مشاورت کرنا ہے، سوشل میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ڈیجیٹل حقوق سے متعلق معاملات پر حکومت کو تجاویز دے گی۔

 

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News