اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)ترجمان جمیعت علماء اسلام (جے یو آئی) پنجاب کا کہنا ہےکہ مولانا فضل الرحمان نے ملتان میں بدھ 15 مئی کی پریس کانفرنس میں کہیں یہ نہیں کہا کہ ‘عمران خان کو یہودی ایجنٹ کہنا ایک سیاسی نعرہ تھا’۔
ترجمان جے یو آئی پنجاب حافظ غضنفر عزیز کا کہنا ہےکہ سربراہ جمیعت مولانا فضل الرحمان کے بیان کو اس طرح پیش کرنا غلط ہے۔ وہ جمیعت علماء اسلام کے اصولی موقف کو غلط رنگ دیے جانےکی مذمت کرتے ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ موقف کو غلط رنگ دینے کے نتیجے میں سوشل میڈیا پر چائےکی پیالی میں طوفان کھڑا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کل صحافی کے سوال پر کیا کہا تھا؟ آئیے آپ کو ایک بار پھر سناتے ہیں۔