اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)اسلام آباد میںروٹی اور نان کی نئی قیمتوں پر اتفاق رائے کے بعد عدالت نے اس معاملے پر گرفتار نان بائی ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔
اسلام آباد میں روٹی اور روٹی کی نئی قیمتوں پر ضلعی انتظامیہ اور نان بائی ایسوسی ایشن میں اتفاق رائے ہونے کے بعد عدالت میں اس حوالے سے دائر درخواست واپس لے لی گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے نمائندے اور عوامی وکیل نے عدالت کو نئی قیمتوں سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد کے شہری علاقوں میں روٹی 18 روپے اور نان کی قیمت 22 روپے مقرر کی گئی۔
عدالت نے نان اور روٹی کی نئی قیمتوں کے متفقہ تعین کا خیرمقدم کرتے ہوئے نان بائی ایسوسی ایشن کے گرفتار افراد کو فوری رہا کرنے اور سیل شدہ تندور بحال کرنے کا حکم دیا۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ عدالتی حکم پر ہمارے ضلعی انتظامیہ سے مذاکرات ہوئے۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ عدالتی حکم پر ہمارے ضلعی انتظامیہ سے مذاکرات ہوئے۔ متفقہ قیمتیں مقرر کرنے کے بعد نان بائینگ ایسوسی ایشن کی جانب سے درخواست واپس لے لی گئی اور عدالت نے درخواست واپس لینے پر کیس نمٹا دیا۔