بدھ,  15 جنوری 2025ء
رفح پر اسرائیلی حملوں کیخلاف درخواست پر عالمی عدالت انصاف میں سماعت

دی ہیگ(روشن پاکستان نیوز)رفح پر اسرائیلی حملوں کے خلاف درخواست پر عالمی عدالت انصاف میں سماعت کا آغاز ہوگیا۔

جنوبی افریقہ کا اپنے دلائل میں کہنا تھا کہ رفح پر اسرائیلی حملوں نے انسانی امداد کی فراہمی کیلئے سنگین خطرات پیدا کر دیے ہیں۔

اسرائیل کے غزہ پر حملے فلسطین پر 76 سالہ قبضے کا تسلسل ہیں، اسرائیلی فوج غزہ کے بےگھر فلسطینیوں کو بار بار دربدر کر رہی ہے۔

جنوبی افریقہ نے کہا غزہ کا بیشتر حصہ ملیامیٹ کر دیا گیا ہے، لوگوں کے پاس رہنے کو جگہ نہیں ہے، اپنے دفاع کا حق نسل کشی کرنے کا جواز فراہم نہیں کرتا۔ فلسطینیوں کو بچانے کے لیے اضافی اقدامات کی ضرورت ہے، عدالت اسرائیل کو رفح میں حملے روکنے کا حکم جاری کرے۔

دریں اثنا عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کل اپنے دلائل دے گا۔

جنوبی افریقا کی درخواست میں اسرائیل کے خلاف ہنگامی اقدامات کا حکم جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست اسرائیل کے خلاف جنوری میں دائر کیے گئے نسل کشی مقدمے کا حصہ ہے۔

نسل کشی مقدمے میں عالمی عدالت نے جنوری میں اسرائیل کے خلاف عبوری حکم میں اسرائیل کو نسل کشی کے زمرے میں آنے والے اقدامات سے باز رہنے کا کہا تھا۔

مزید خبریں