هفته,  23 نومبر 2024ء
سندھ پولیس کی خواتین اہلکار بھی سوشل میڈیا کی لپیٹ میں آگئیں،لیڈی کانسٹیبل کی ویڈیو وائرل

لاہور(روشن پاکستان نیوز)سندھ پولیس کی خواتین اہلکار بھی سوشل میڈیا کی لپیٹ میں آگئیں،پنجاب پولیس کی خواتین اہلکاروں کی طرح سوشل میڈیا پر ویڈیوزبنا کر اپ لوڈ کرنے لگیں۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر سندھ پولیس کی لیڈی کانسٹیبل کی ویڈیو وائرل ہے جس میں لیڈی کانسٹیبل باقاعدہ سندھ پولیس کا خوبصور ت یونیفارم پہنے ہوئے ہیں ۔

ویڈیومیں لیڈی پولیس کانسٹیبل اپنی دیگر ساتھی خواتین کے ہمراہ ڈیوٹی پر موجود ہیں اورویڈیو بھی بنارہی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے لیڈی کانسٹیبل کی وائرل ویڈیو میں کہا کہ لگتا ہے سندھ پولیس بھی سوشل میڈیا کی لپیٹ میں آگئی ہے ۔

صارفین کے مطابق صوبے میں جرائم کی روک تھام اور دیگر واقعات پر قابوپانے کے لئے پولیس میں بھرتیاں کی جاتی ہیں لیکن یہاں الٹی گنگا بہہ رہی ہے اور لیڈی اہلکار اپنی ویڈیو بنانے اور انہیں وائرل کرنے میں مصروف نظر آتی ہیں ۔

یادرہے کہ اس سے قبل پنجاب میں ایک لیڈی پولیس کانسٹیبل کو وردی میں ویڈیوز بنانے اورسوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے پر ملازمت سے برطرف کردیا گیا تھا۔

وفا توقیر نامی خاتون پولیس کانسٹیبل ویڈیوز بنانے کی شوقین تھیں، وہ عموماً گانوں پر ویڈیوز بنایا کرتیں تھیں جس پر پنجاب پولیس کے اعلی افسران کی جانب سے شدید غصے کا اظہارِ کرتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا گیاتھا، رپورٹ میں تمام الزامات کے ثابت ہونے پر خاتون پولیس کانسٹیبل وفا توقیر کو غفلت برتنے پر نوکری سے برطرف کردیا گیا۔

اس کے علاوہ ان کی دیکھا دیکھی اور بھی کئی لیڈی اہلکار میدان میں آگئیں اور سوشل میڈیا پر ویڈیوز کی بھرمارکردی ہے اور اب یہ سوشل میڈیا پر ویڈیوزکا بخار سندھ کی خواتین اہلکاروں کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے ۔

مزید خبریں