اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)رہنما تحریک انصاف علی محمد خان شیرافضل کی حمایت میں سامنے آگئے، ٹوئٹ کیا کہ شیرافضل کو موقع دینے کا مطالبہ کر دیا ۔
رہنما تحریک انصاف علی محمد خان نے ٹوئٹ کیا کہ بڑے بھائی شیر افضل مروت نے مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دیا ہے ۔ پارٹی عہدہ داران سے درخواست ہے کہ اگر ان سے کوئی غلطی سرزد ہوئی بھی ہے تو غلطی کو درگزر کر کے پارٹی کی خدمت کا موقع دیا جائے۔
علی محمد خان نے لکھا کہ شیرافضل دلیر آدمی ہیں اور دلیر آدمی کی قدر کرنی چاہئیے۔
انھوں نے کہا کہ شیرافضل مروت صاحب سے بھی درخواست ہے کہ پارٹی ڈسپلن کا خیال رکھیں











