شہبازشریف نےپارٹی صدارت سےاستعفیٰ دےدیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نےپارٹی صدارت سےاستعفیٰ دےدیا۔

نجی ٹی وی کےمطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے استعفیٰ پارٹی قائد نواز شریف کو بھجوا دیا ۔شہباز شریف کاوزیر اعظم بننے کے باعث پارٹی کو وقت دینا ممکن نہیں۔پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ(سینٹرل ورکنگ کمیٹی ) کا اجلاس 18 مئی کو طلب کرلیاگیا۔

رپورٹ کےمطابق اجلاس بروز ہفتہ دن 30: 11 بجے 180 ایچ بلاک ماڈل ٹاؤن لاہور میں طلب کیا گیا ہے، اجلاس پارٹی کے آئین کی شق 15 کے تحت بلایا گیا ہے ، پارٹی کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے تمام اراکین مجلس عاملہ کو میٹنگ کا نوٹس ارسال کر دیا۔

مزید پڑھیں: محمد بن سلمان کی قیادت میں معاشی انقلاب لا سکتے ہیں، شہباز شریف

مزید خبریں