جمعه,  20  ستمبر 2024ء
لیڈی پولیس اہلکاروں کے یونیفارم میں ویڈیوبنانے کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

لاہور(روشن پاکستان نیوز)سوشل میڈیا صارفین نے پنجاب پولیس کی خواتین  کوپولیس یونیفارم میں ویڈیوزبنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے خلاف اعلیٰ حکام سے کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر پنجاب پولیس کی لیڈی اہلکار ویڈیوزبناکراپ لوڈ کرتی رہیتی ہیں جس میں وہ  باقاعدہ پنجاب پولیس کا خوبصورت یونیفارم زیب تن کئے ہوتی ہیں۔

ایسی ہی ایک اورویڈیو سامنے آئی ہے جس میں پنجاب کی لیڈی پولیس آفیسرکسی مظاہرے کے موقع پر اپنی ڈیوٹی پر مامورہیں اور اس دوران ان کی ویڈیوبنی ہوئی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

 ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون افسرپنجاب پولیس کی وردی میں ہیں اورمظاہرے پر ان کی ڈیوٹی لگی ہے ،اس دوران سوشل میڈیا صارفین نے وائرل ویڈیو پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ خود نمائی سے کیا حاصل ہو گا ،اپنے فرائض پر توجہ دیں۔ صارفین کے مطابق حکومت کو پولیس اصلاحات کرنا ہو گی، یونیفارم کے ساتھ سوشل میڈیا پر ویڈیوزاور سلفیاں بناناکیا درست ہے؟

انہوں نے لکھا کہ ایسا کسی دوسرے ملک میں نہیں ہو رہا لیکن ہمارے ملک میں ایسا ہے، کوئی احترام نہیں ،نا اپنا نا دوسروں کا۔ صارفین کے مطابق محکمے کے حال یہ ہے کہ اوپربیٹھاپولیس سربراہ خود سوشل میڈیا کی بھینٹ چڑھا ہوا ہے ،افسران سوشل میڈیا پر لائیو مسائل سن رہے ہیں ،کیا یہ لازم ہے دنیا کو دکھانا کہ ہم کیسے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے وائرل ویڈیو میں کہا کہ اگر یہی حال ہے تو پولیس کی کارکردگی کیا ہوگی؟کیا ایسے امن وامان قائم ہوگا۔

صارفین کے مطابق صوبے میں اور شہر بھی میں جرائم کی روک تھام اور دیگر واقعات پر کیا ایسی ویڈیوز سے قابو پاجاسکے گا؟

سوشل میڈیا صارفین  نے مطالبہ کیا کہ پولیس اہلکاروں کی محکمے کے یونیفارم میں ٹک ٹاک بنانے پر پابندی عائد کرنی چاہیے۔

اس سے قبل بھی ایک لیڈی پولیس کانسٹیبل کو وردی میں ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے پر ملازمت سے برطرف کردیا گیا تھا۔

وفا توقیر نامی خاتون پولیس کانسٹیبل ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے کی شوقین تھیں، وہ عموماً گانوں پر اپنی ٹک ٹاک ویڈیوز بنایا کرتیں تھیں جس پر پنجاب پولیس کے اعلی افسران کی جانب سے شدید غصے کا اظہارِ کرتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا گیاتھا، رپورٹ میں تمام الزامات کے ثابت ہونے پر خاتون پولیس کانسٹیبل وفا توقیر کو غفلت برتنے پر نوکری سے برطرف کردیا گیا۔

یادرہے کہ سوشل میڈیا پر وردی کا استعمال روکنے کے باوجود پولیس اہلکاروں کے متعلق شکایات بڑھنےلگی ہیں۔ پولیس اہلکارکھلے عام دوران ڈیوٹی یونیفارم سوشل میڈیاپراپنی ویڈیوزاپ لوڈ کرنے لگے ہیں۔

اہلکاروں کو سوشل میڈیا پر وردی پہن کرویڈیوزاپلوڈ کرنے سے منع بھی کیا گیا ہے۔

گزشتہ سال سٹینڈنگ آرڈرجاری کرکے ہدایات دی گئی تھیں۔ اے آئی جی آپریشنز کی جانب سے ایسے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کے لئے تمام افسران کومراسلہ بھی بھجوا دیا گیا تھا مگر مسئلہ جوں کا توں ہے اور ابھی تک یہ سلسلہ رک نہیں سکا۔  

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News